ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

بدھ 4 نومبر 2020 22:17

ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2020ء) بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما دوسرے اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی فہر ست کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر جبکہ اوپنر فخرزمان بھی تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔اسی طرح آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالرز کی فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی اور جسپریت بمرا کی دوسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی ون ڈے بالنگ رینکنگ میں پاکستان کے محمد عامر آٹھویں نمبر پر جبکہ فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی آل رائونڈرز کھلاڑیوں کی رینکنگ کے مطابق شکیب الحسن پہلے اور افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں۔ا?ل رائونڈرز کی فہر ست میں پاکستان کے عماد وسیم کی ایک درجے کی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر سے پانچویں نمبر پر آگئے۔