پنڈی گھیب، سینکڑوں غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے ، خزانے کو کروڑوں کا نقصان

جمعرات 5 نومبر 2020 19:34

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2020ء) سینکڑوں غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے ، خزانے کو کروڑوں کا نقصان ،ایکٹ میں واضح ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم اٹک خاموش تماشائی بناہوا ہے ، غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں سینکڑوں تعلیمی ادارے غیررجسٹرد ہیں اور غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسی ٹیوشن ایکٹ میں واضح طور پر ہدایت ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ لیکن محکمہ تعلیم اٹک خاموش ہے۔ ان تمام غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو قومی دھارے میں لا کر کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے ۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ، صوبائی محتسب اعلی لاہور، چیئرمین ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی اٹک ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، چیف ایجوکیشن آفیسر اٹک، انچارج مانیٹرنگ سیل اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس تحصیل پنڈی گھیب میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے ملکان کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔