کاشتکاروں کوپرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے حملہ سے بچاؤ کیلئے مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت

ہفتہ 7 نومبر 2020 13:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) : مونجی کی برداشت میں تاخیر دانوں کے جھڑنے و ٹوٹنے کاباعث بنتی ہے جبکہ پرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے حملہ سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کو مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسلئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20 فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :