امت گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی،رہنماؒء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ہفتہ 7 نومبر 2020 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار،مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا سید عبداللہ شاہ ، قاری ظہورا لحق، مولانا عبدالعزیز، حافظ عبدالشکویوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، مولانا مسعوداحمد، قاری محمداقبال نے مختلف مقامات پر تحفظ نامو س رسالت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ رسالت مآب ؐ کے ناموس کے تحفظ کے لیے پوری امت مسلمہ متحد اور متفق ہے عالمی استعمار لاکھ کوشش کرے لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ؐ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتا یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی رسالت مآب ؐ کی توہین حوالے سے کسی بیرونی دبائو کو قبول کر نے کے لیئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

تمام دینی جماعتیں یہودی اور قادیانی لابی کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں نظام مصطفے کا نفاذ آئینی تقاضا ہے۔ حکومت بیرونی قوتوں کی ہدایات پر عمل کر کے ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے۔ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی اساس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ ناموس رسالت کے معاملے میں تمام دینی جماعتیں متحد اور یکسو ہیں حکمران اسلام دشمن اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔علماء نے عوام سے اپیل کی کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔