Live Updates

وزیراعلیٰ سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروںکی ملاقات، اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

پی ڈی ایم منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،ایک بیان نے غیرفطری اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہی:عثمان بزدار

ہفتہ 7 نومبر 2020 21:41

وزیراعلیٰ سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروںکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروںنے ملاقاتیں کیں۔ منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔

پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے۔ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار کیلئے ملکی مفادات کو دائو پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اپوزیشن کی آہ و زاری بے وقت کی راگنی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں۔ پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے اور ایک بیان نے اس اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عوام باشعور ہیں اور انہوں نے چوروں کا شر انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی و زراء سید صمصام علی بخاری، شوکت علی لالیکا، جہانزیب کھچی، مشیر حنیف پتافی، مشیر آصف محمود، ارکان قومی اسمبلی اورنگ زیب کھچی، صداقت علی عباسی، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) محمد لطاسب ستی، شہباز احمد ، سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، عثمان چنڑ ، عون چوہدری، سمیرا ملک اور دیگر شامل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات