aبلوچستان میں تنظیم سازی کی ضرورت ہے، طلال چوہدری

ّبلوچستان میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نیچے پارٹی ویسے ہی چل رہی ہے جیسے پہلے چل رہی تھی جنرل صاحب کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کے لیے پارٹی کی تنظیم سازی کریں گے، انٹرویو

اتوار 8 نومبر 2020 18:45

& اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کرنی پڑے گی۔بلوچستان میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نیچے پارٹی ویسے ہی چل رہی ہے جیسے پہلے چل رہی تھی ، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کے لیے پارٹی کی تنظیم سازی کریں گے کیونکہ اس وقت صوبے میں اس کی ضرورت بھی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی نہیں پورے صوبے کی جماعت ہے، اور مریم نواز کے گلگت جلسوں سے یہ اندازہ لگا لینا چاہیے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک عوامی پارٹی ہے۔ن لیگ کو عوام کی حمایت صرف ان کے کاموں کی وجہ سے مل رہی ہے جو اس نے ملک کی ترقی کے لیے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثنائ اللہ زہری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صوبے میں نئی پارٹی قیادت منتخب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔