نواز شریف نے بتایا کہ راحیل شریف بار بار ایکسٹینشن کا مطالبہ کرتے رہے

نواز شریف نے راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے بتایا کہ وہ ایکسٹینشن کے لیے میرے پیچھے پڑے رہے، میں نے کہا جب ایک مرتبہ کہہ دیا جائے کہ توسیع نہیں ملنی تو پھر بار بار مطالبہ کیوں؟۔ ن لیگ سے علحیدگی اختیار کرنے والے عبدالقادر بلوچ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 نومبر 2020 12:18

نواز شریف نے بتایا کہ راحیل شریف بار بار  ایکسٹینشن کا مطالبہ کرتے رہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 نومبر2020ء پاکستان مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کرنے والے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے انہیں بتایا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پیچھے پڑ گئے تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نواز شریف نے انہیں بتایا کہ راحیل شریف مجھ سے ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، وہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے میرے پیچھے پڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف میرے سٹاف آفیسر رہے تھے اور مجھے ان سے بہت امیدیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے لیے مایوس کن تھی اور مجھے سن کر بہت عجیب لگا۔جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ایک مرتبہ کہہ دیا جائے کہ توسیع نہیں ملنی تو پھر بار بار مطالبہ کیوں؟۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ ن پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں نواب ثناء اللہ زہری کو دعوت نہ دینے اور مریم نواز کے بلوچ خواتین کارکنان سے ملاقات نہ کرنے کا دکھ ہوا،اس پر معذرت کی جاتی تو واپسی کی گنجائش تھی لیکن جب نوازشریف کی فوج کیخلاف تقریر سنی تو یہ گنجائش ختم ہوگئی۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ صدور اور نواب ثناء اللہ زہری نے میری عزت بڑھائی ہے، میں ان کا شکرگزار ہوں، مسلم لیگ ن سے متعلق کارکنا ن، ہم 2010ء میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے، 2013ء میں ہم نے بلوچستان کو خون کا نذرانہ پیش کیا، نواب صاحب نے اپنے بچوں، بھتیجے، کی قربانی تھی۔

الیکشن 2013ء ہم نے 22ممبران کی اکثریت دلائی، جب ہمارے ممبران سرینا ہوٹل میں فیصلہ کرتے ہیں، تو قوم پرست پارٹیاں نواب صاحب کو پارلیمانی لیڈر کا اعلان کرتے ہیں۔