لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کیلئے رپورٹ طلب کرلی

پیر 9 نومبر 2020 12:47

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کیلئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے استفسار کیا ریڈ زون ایکٹ کو بہتر بنانے اور سقم دور کرنے کیلئے کیا کیا جاسکتا ہے۔ فاضل عدالت نے ایکٹ میں بہتری کے لئے رپورت طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔