دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 9 نومبر 2020 12:47

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 28600کیوسک اور اخرج65000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 5100کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد7300 کیوسک اور اخراج42000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6900کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد78900کیوسک اور اخراج0 7140کیوسک،چشمہ آمد66100کیوسک اوراخراج 60000کیوسک، تونسہ آمد56700کیوسک اور اخراج 50200 کیوسک، پنجند آمد7600 کیوسک، اور اخراج 3100 کیوسک، گدو آمد 41700کیوسک اور اخراج 33700کیوسک، سکھر آمد31700کیوسک اور اخراج7000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7900کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1515.96 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.132 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1201.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.407 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔