گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 9 نومبر 2020 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2020ء): ترجمان محکمہ زراعت نے گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہگل گلائل باغ میں لگائے جانے والے پھولوں میں سے ایک پسندیدہ پھول ہے اس کو گلیڈ کے نام سے پکاراجاتاہے‘گلائل کے پھول سفیدسرخ گلابی پیلے اورجامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ گل گلائل کی کاشت کیلئے زرخیزاور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ‘کاشت سے پہلے گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں‘زمین کی زرخیزی کو برقراررکھنے کیلئے این پی کے کیمیائی بحساب دوپونڈ فی سومربع فٹ کے حساب سے ڈالیں کاشت کے وقت کھادکا استعمال کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ کھاد گھٹیوں کے ساتھ نہ لگے ورنہ یہ گل سڑ جائیں گی‘گلائل کی کاشت بذریعہ بیج اوربذریعہ گھٹیاں دونوں طریقے سے کی جاسکتی ہے بذریعہ بیج کاشت کی جانیوالی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذاجلدی پھول حاصل کرنے کیلئے عام طورپر اس کی کاشت گھٹیوں سے کی جاتی ہے گھٹیانہ زیادہ بڑی ہونی چاہئیے اورنہ زیادہ چھوٹی گھٹیوں کو قطاروں میں بوئیں۔

۔