کیپٹن (ر) صفدر میں کورونا کی تصدیق کے بعد مریم نواز کی بھی کورونا رپورٹ آ گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 نومبر 2020 16:22

کیپٹن (ر) صفدر میں کورونا کی تصدیق کے بعد مریم نواز کی بھی کورونا رپورٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2020ء) کیپٹن (ر) صفدر میں کورونا کی تصدیق کے بعد مریم نواز کی بھی کورونا رپورٹ آ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی اسپتال لاہور کے شعبہ انتہائی نگداشت میں داخل کیا گیا تھا۔ سکردو انتخابی مہم کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بخار اور نزلے کی شکایت ہوئی، کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کیپٹن ر محمد صفدر کے فرزند محمد جنید صفدر نے تمام دوستوں اور پارٹی کارکن ساتھیوں سے جلد صحتیابی و تندرستی کی خصوصی دعاوں کی درخواست کی۔اور اب لیگی رہنما مریم نواز کی بھی کورونا رپورٹ آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

محمد صفدر اعوان  سکردو میں طبعیت خراب ہونے پر واپس اسلام آباد آ گئے تھے جہاں ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ٹیسٹ کرانے کے بعد مریم نواز بھی دوبارہ گلگت روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز کے ساتھ ساتھ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے۔قبل پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔قمرالزمان کائرہ نے خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا۔

قمر الزمان کائرہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں انتخابی چلا رہے تھے ،وہ کچھ دنوں سے گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے۔ قمر الزمان کائرہ کا گزشتہ رات کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور خود کو پندرہ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران قمر الزمان کائرہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی ملتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام رہنمائوں کے کورنا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔