الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سینیٹر تاج آفریدی 1ارب 22کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین ، سینیٹر سراج الحق غریب ترین سینیٹر قرار چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ،ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک 1 وفاقی وزیر اعظم سواتی کے پاس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ، فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت، شبلی فراز کی4کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں k سینیٹر پرویز رشید کے پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی اثاثے نہیں ، صرف 33 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں، سینیٹر راجہ ظفر الحق کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 50 ہزار روپے ہیں

پیر 9 نومبر 2020 18:58

الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سینیٹر تاج آفریدی 1ارب 22کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق غریب ترین سینیٹر قرار دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین سینیٹ کے جاری ہونے والے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے چیرمین سینیٹ کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ ہے اور ان کے پاس چار گاڑیاں ہیںڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیںوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی4کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیںڈاکٹر شہزاد وسیم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17کروڑ 23 لاکھ ہے سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم 8 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیںسینیٹر عبدالقیوم کی ملکیت میں زمین بینک اکاؤنٹس شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کے پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی اثاثے نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار ہے سینیٹر پرویز رشید نے صرف 33 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ظاہر کی ہے سینیٹ میںاپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں اپنی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ بینک اکاؤنٹ میں صرف 50 ہزار روپے ظاہر کیے ہیں سینیٹر عبدالکریم 20 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر عبدالکریم کے پاس 3 کروڑ سے زائد رہائشی جائیداد ہے 3 کروڑ روپے سے زائد کی زمین کے مالک جبکہ 13 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا ہے تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک 1.3 ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹررحمان ملک کے پاس 2.7 ملین روپے کے 50 تولے سونا ہے جو ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے سینیٹر مظفر حسین شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکر 12 کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد کے مالک ہیں انہوںنے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے اسٹاک مارکیٹ میں شیئر کے کاروبار جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی گاڑیوں کے مالک ہیںسینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکے پاس 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بینک اکاؤنٹ میں پڑی ہے سابق چیرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کے پاس پاکستان میں 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار ہے اس کے علاوہ سینیٹر رضا ربانی کو 62 لاکھ روپے کی جائیداد تحفے میں ملی ہے جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے ظاہر کیے ہیں سابق چیرمین سینٹ مالی سال کے دوران 15 لاکھ 55 ہزار سے زائد کا انکم ٹیکس ظاہر کیا ہے سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات میں سینیٹر سراج الحق سینیٹ میں غریب ترین رکن ہیں سینیٹر سراج الحق کی 12 کنال کی وراثتی زمین ظاہر کی گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا ہے اور بنک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے پڑے ہیںسینیٹر جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی 19 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریباً 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیںسینیٹر عبدالغفور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک ہزار 916 روپے جبکہ دوسرے بینک اکاؤنٹ میں 2 ہزار 94 روپے ہیں سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ایوان بالا میں سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیںسینیٹر تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔

۔۔اعجاز خان۔