کاشتکار وں کو موسم سرما کی آمد کے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت

پیر 9 نومبر 2020 21:39

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو موسم سرما کی آمد کے باعث کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ گلابی سنڈی کاحملہ فصل پر اس وقت ہوتاہے جب پودے پر پھولوں، کلیوں، ٹینڈوں کی افزائش ہوتی ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ کوئی دوسرا متبال میزبان پودا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سردیوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی دو نسلوں کو جنم دیتی ہے جن میں سے پہلی نسل موسم بہار میں اور دوسری موسم گرما میں ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی نئی نئی اقسام کی کاشت کے باعث گلابی سنڈی کے تدارک کی اہمیت میں اضافہ ہو گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلابی سنڈی کی جنسی کشش کے پھندوں یا بی پی روپس کااستعمال کرکے گلابی سنڈی کو دوران فصل تلف کرسکتے ہیں جبکہ بوائی سے پہلے آپس میں جڑے ہوئے بیجوں کو چن کر تلف کرنے یا پتلی تہہ میں دو چار دنوں کیلئے تیز دھوپ میں پھیلانے سے بھی گلابی سنڈی تلف کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :