کوئٹہ، عوام کی خدمت بلوچستان عوامی پارٹی کا مشن اور تر جیح ہے، مٹھا خان کاکڑ

پیر 9 نومبر 2020 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کی خدمت بلوچستان عوامی پارٹی کا مشن اور تر جیح ہے، بی اے پی لزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں۔ہماری پارٹی کے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر لائیواسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے اور جب عوام کی خدمت کی بات ہوتی ہے تو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیااور عوامی خدمت کرتے رئینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے پی ڈی ایم کے محب وطن رہنما جلد ہی استعفی دینا شروع کرینگے جس کی بنیاد بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے رکھ دی ہے اور یہ سلسلہ اب پورے ملک تک پہل جائیگا۔