کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کی زیر صدارت سرکاری اراضی وارگزار اور تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے ا علی سطحی اجلاس

پیر 9 نومبر 2020 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کی زیر صدارت سرکاری اراضی وارگزار اور تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے ایک ا علی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ برگیڈیئرآصف،ڈائریکٹرلینڈسدرن کمانڈبرگیڈیئررفیق،لیفٹیننٹ کرنل فیصل،اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سید رحمت اللہ اور ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی بھی موجودتھے اجلاس میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ ایریاز، چشمہ اچوزی، سرہ غڑگی اور خالد ایئربیس کے اطراف تجاوزات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کی تعمیرات کو مسمار کر کے زمینوںکو وارگزار کیا جائے ان علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اورمختلف مقامات میں متعد پولیں چوکیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کوئیک ریسپونس فورس بھی تشکیل دی جائے اس کے علاوہ قبائلی عمائدین اور قریبی آبادی کے رہائشیوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ مختلف تجاویز پر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور خاص کر حساس مقامات کے نزدیک آبادی ہونے سے سیکورٹی سمیت دیگر خدشات کا ہمیشہ ا ندیشہ موجو رہتا ہے جس کیلئے کسی بھی قسم کی کوتائی کو برتا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :