Live Updates

مسلم لیگ ن کے اندر دو متضاد بیانیے

شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حد تک نہیں جانا چاہئیے ۔ لیگی رہنما رانا تنویر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2020 11:41

مسلم لیگ ن کے اندر دو متضاد بیانیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 نومبر2020 ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے پارٹی کے اندر دو متضاد بیانیوں کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حق تک نہیں جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی تقریر سے پہلے یہ ڈسکس نہیں کرتے کہ کیا کہنا ہے۔

انہوں نے اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اے پی سی کے 26 نکات اور ایشوز تک ہی رہنا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد آئے گی ضرور لیکن اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ جو گیم ہو رہی ہے وہ سمجھ نہیں آ رہی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بھی مسلم لیگ ن میں رہنماؤں کے مابین اختلافات اور مختلف بیانیوں کی پیروی کی خبر دی تھی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بیانیئے سے اختلاف کرنے والے سینئر رہنماؤں کی تعداد 8 سے زیادہ ہوگئی ہے، ان میں خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا ہے نوازشریف کو دوتین غیرمنتخب لوگ اداروں کیخلاف گمراہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پرسوں ن لیگ کے ایک وزیر سے بات ہوئی ہے، آج سہیل وڑائچ سے بھی میرے ایک دوست کی بات ہوئی ہے، نوازشریف کے بیانیئے سے اختلاف کرنے والے سینئر رہنماؤں کی تعداد 8 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان میں خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، یہ میں نہیں سہیل وڑائچ کہہ رہے ہیں۔ خرم دستگیر نے ایک بندے کو کہا کہ میاں نوازشریف رشتے داری میں مجھے مروائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کے جلسے کا انتظام مجھے نہیں کسی اور کے ذمے لگائیں۔ خواجہ سعد رفیق کئی بار جیل گیا، قید ہوا، خواجہ آصف پر بھی سختیاں ہوئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو دو غیرمنتخب لوگ گمراہ کررہے اور اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات