چنے کی کاشت پر 5 ایکڑ تک بذریعہ واؤچر 2 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی

منگل 10 نومبر 2020 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2020ء) : محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکاروں کو چنے کی کاشت پر 5 ایکڑ تک بذریعہ واؤچر 2 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چنے کی کاشت بارانی علاقوں میں جلد از چلد مکمل کر لیں جبکہ آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

کاشتکار دیسی چنے کی ترقی دادہ اقسام بٹل 2016، نیاب سی ایچ 104، نیاب سی ایچ 2016، بھکر 2011، پنجاب 2008، بلکسر 2000، ونہار 2000 اور بٹل 98 جبکہ کابلی چنے کی ترقی دادہ اقسام نور 2019، نور 2013، ٹمن 2013 اور نور 2009 کا صحت مند بیج استعمال کریں۔

کاشتکار چنے کی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں۔ دیسی و کابلی چنے کی عام جسامت والے دانوں کا صاف ستھرا، صحتمند بیج 30 کلو گرام اور موٹے دانوں کی اقسام کا 35 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ چنے کی کاشت بذریعہ ڈرل یا پور کریں تاکہ بیج کی روئیدگی اچھی ہو۔

متعلقہ عنوان :