دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اسد شفیق 10 سال میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ، محمد عامر،آصف علی اور شعیب ملک سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 نومبر 2020 13:57

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 نومبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں عابد علی، عبداللہ شفیق،امام الحق،فخر زمان، شان مسعود،ذیشان ملک، بابراعظم(کپتان)،اظہرعلی، دانش عزیز، فواد عالم،حیدرعلی،حارث سہیل،حسین طلعت،عمران بٹ، افتخار احمد،خوشدل شاہ، محمد حفیظ،محمد رضوان(وکٹ کیپر)،سرفراز احمد،روحیل نذیر،عماد وسیم،شاداب خان(نائب کپتان)، عثمان قادر،یاسر شاہ،ظفر گوہر،عماد بٹ،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،محمد عباس،حارث رئوف،محمد حسنین، محمد موسی اور سہیل خان شامل ہیں۔

مصباح الحق کاکہنا تھا کہ سابق کپتان سرفرازاحمد کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیاہے تاہم شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق ڈراپ ہوئے ہیں،اسد شفیق کے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب وہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر 20 افراد پر مشتمل سپورٹ سٹاف بھی جائے گا۔ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور وہاں 15 دن قرنطینہ میں گزارے گی ۔ روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور وہاں پہنچ کر بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو بائیو سکیو ماحول میں رکھا جائے گا ۔ دورہ نیوزی لینڈ پرقومی کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔