پاکستان کو فری پولیو پاکستان بنانے کیلئے سب کو اپنی اپنی جگہ جاندار کردار ادا کرنا ہوگا ،مقررین

بے لگام سوشل میڈیا کے اس دور میں عوام کو پولیو حوالے سے معلومات پہنچانے کیلئے میڈیا کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پولیو کے حوالے سے میڈیااورینٹیشن ٹریننگ کے دوران اظہار خیال

بدھ 11 نومبر 2020 20:19

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2020ء) پولیو کے حوالے سے پاکستان کو دنیا میں تنہا ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کو فری پولیو پاکستان بنانے کے لئے سب پاکستانیوں کو اپنی اپنی جگہ جاندار کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پوری دنیا میں اس وقت صرف دو ممالک رہ گئے ہیں جن کو پولیو فری سند نہیں ملا اور ان میں ایک ہمارا پاکستان بھی ہے بے لگام سوشل میڈیا کے اس دور میں عوام کو پولیو حوالے سے معلومات پہنچانے کے لئے میڈیا کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پولیو کے حوالے سے میڈیااورینٹیشن ٹریننگ کے دوران عارف اللہ ڈپٹی کمشنر ، ڈاکٹر امتیاز شاہ، ڈاکٹر سرفراز افریدی، محمود جان بابر،میڈیم شاداب، عقیل احمد ، ایمل نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیو کے حوالے سے پورے دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان کی طرف نظریں ہیں اور پوری دنیا میں یہی صرف ریڈ زون ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام میڈیا علماء کرام کے تعاون سے پولیو کو ملک سے اوٹ کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن ہمیں اس وقت شکوک وشہبات افواہوں اور منفی پروپیگنڈا نے بہت نقصان پہنچایا اور ہم ایک دم سے بہت نیچے آگئے جس کا پورے پاکستان کو نقصا ن ہوا انہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی اضلاع ریڈ زون کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ کیس یہاں سامنے آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس کو ہم ملک سے چیچک کی طرح اوٹ کر سکتے ہیں اور یہ اس صورت میں ممکن ہے جب ہیں سب مل کر ان اوٹ کرنے کے لئے کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں مین سٹریم میڈیا کا ذمہ دار کردار اور ذمہ دارانہ رپورٹ ہے کیونکہ ایک غلط اور فیک رپورٹ سے بہتر ہے کہ ملک اور قوم کے مفاد میں ایسی رپورٹ شائع نہ کریں جس سے شکوک اور شبہات پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہم چار ماہ کوئی مہم نہیں چلا سکے ہیں جس کی وجہ سے پولیو کے حوالے سے رسک میں اضافہ ہوچکا ہے اور ہمیں ائندہ مہم کے لئے خصوصی توجہ دینی ہوگی فیک مارکنگ جو کہ ایک بڑا مسئلہ اس کو کسی حد تک کنٹرول کر دیا گیا ہے لیکن اس کے مکمل کنٹرول کے لئے بھی میڈیا کو ہی کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ٹریننگ حاصل کرنے والے صحافیوں میں ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان نے اسناد تقسیم کئے ۔