،نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور قومی مفادات کی جنگ جمہوری اور سیاسی انداز میں کررہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ً نیشنل پارٹی اس ملک میں نیشنل عوامی پارٹی(نیپ)کا نعمل بدل ہے، سابق وزیر اعلی بلوچستان

جمعرات 12 نومبر 2020 13:09

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور قومی مفادات کی جنگ جمہوری اور سیاسی انداز میں کررہی ہے نیشنل پارٹی اس ملک میں نیشنل عوامی پارٹی(نیپ)کا نعمل بدل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربت آبسر کے اہم سیاسی و سماجی شخصیت ملک وارث بلوچ کی خاندان و عزیزوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عمائدین، معتبرین اور سیاسی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انھوں نے کھاکہ وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے متحد و منظم ہوکر اپنی اپنے وطن کے خلاف جاری سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کریں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کی بنیاد جرنل پرویز مشرف نے رکھی لیکن عوام کے شدید ردعمل کی وجہ سے انھوں نے پسپائی اختیار کی لیکن اب ایک بار پھر وہی سازشی عناصر ترقی و خوشحالی کے نام پر نئی جال بن رہے ہیں انھوں نے کھاکہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں بلوچستان کے تاریخی علاقوں کے نام مکران اور جھالاوان کے بجائے جنوبی بلوچستان کے الفاظ ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کھاکہ بلوچستان کے ساحل و وسائل بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہیں اور نیشنل پارٹی اور اس کی وطن دوست جمہوریت پسند قیادت اس کے خلاف ہونے والے ہر سازش کا بھرپور انداز میں مقابلہ پرامن اور جمہوری انداز میں اپنے عوام کو سیاسی طور پر منظم کرکے کرے گی۔ انھوں نے کھاکہ سی پیک پر پہلا حق بلوچستان اور گوادر کے عوام کا ہے لیکن اس کو نظر انداز کیا جارہا ہے گوادر پورٹ کا معاہدہ ایک غیر منتخب حکومت کا ہے جس میں بلوچستان اور گوادر کے عوام کے مفادات کو نظرانداز کر دیا گیا تھا انھوں نے کھاکہ سی پیک کے ہرگز خلاف نہیں لیکن اپنے عوام کے حق سے ہرگز دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں انھوں نے کھاکہ ہم نے مختصر دور اقتدار میں بلوچستان اور خصوصا تربت کو جتنی ترقی دی وہ سب کے سامنے عیاں ہے لوگ روزانہ آکر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں موجود حکومت کو بھی ڈھائی سال کا عرصہ ہوگیا لیکن ان کا ایک کام بھی کسی کو نظر نہیں آرہا ہے انھوں نے بلوچستان اور کیچ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آکر بلوچستان کی قومی پارٹی میں شامل ہو کر اپنا قومی اور سیاسی کردار ادا کریں۔

ضلع کیچ کے سیاسی و سماجی شخصیت ملک وارث نے نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ان کے گھر آکر ان کو قومی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انھوں نے کھاکہ گزشتہ 25 سالوں سے ہماری وابستگی بی این پی عوامی پھر پی این پی عوامی سے رہی ہے یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں تھا محض ایک فرد تھا لیکن وہ بھی ہم سے وفا نی کرسکے۔

انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور اس کی ایک نظریاتی و سیاسی سوچ ہے میں پارٹی کے قومی سیاسی سوچ سے متاثر ہو کر قومی سیاست میں اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرنے کے لیے پی این پی عوامی اپنے خاندان عزیز و اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کرتا ہوں آج کے بعد میرا پی این پی عوامی سے کوئی تعلق نہیں ہے آج کے بعد میں قومی و سیاسی کارواں کا حصہ ہوں اور مرتے دم تک رہونگا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینٹر میر محمد اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن نے خطاب کیا۔