{میر جان محمد خا ن جمالی کی خدمات قابل تعریف ہیں،ایوب بخش لانی

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) میر جان محمد خا ن جمالی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، جما لی ا ور جمالی خاندان قیام پاکستان سے خدمت کرتے آرہے ہیں ، جو مخالفت کرنا چاہتے ہیں تو منظر عام پر آئیں باقی اوروں کے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر نا کریں گوٹھ بگن خان جمالی نور پور کے زمیندار محمد ایوب بخشلانی ، محمد یوسف ج بخشلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمالی خاندا قیام پاکستان سے علاقے کے عوام کی خدمت کرتے آرہے اور اور اس ضلع میں بسنے والوں کو اپنی برادری سمجھتے ہیں لیکن چند دنوں سے چھپے ہوئے سیا سی لوگ اوروں کے قندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیا سی دکانداری چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ڈرپوکی ہے اگر ان کو مخالفت کرنی ہے تو سرعام ہو کر کریں ، محمد ایوب جمالی ، محمد یوسف بخشلانی نے کہا کہ جمالی خاندان کے سیا سی قائد میر ظفر اللہ خان جمالی ، میر جان محمد خا ن جمالی یا دیگر جمالی خاندان ایک ہیں اور ان کی خدمات سب کے لئے ہیں انہوں نے ہمیشہ علا قے کے لئے خیر خواہی کی کسی کے عزت نفس کے دشمن نہیں بنے، علا قے میں ترقیا تی کام اور تعلیم کو بھی جمالی خاندان نے ترجہی دی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ان مخالفین کو کہتے ہیں آپ جو بھی ڈرامے کروانا چاہتے ہو کریں کچھ نہیں ہوگا یہ سیٹ جمالی خاندان کی ہے پھر جو بھی آئے ان کرائے کے لوگوں کو استعمال نہ کریں۔