نیشنل پارٹی قومی جماعت ، بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور قومی مفادات کی جنگ جمہوری اور سیاسی انداز میں کررہی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

وقت آگیا ہے بلوچستان کے متحد و منظم ہوکر اپنی اپنے وطن کے خلاف جاری سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کریں ، سابق وزیر اعلی

جمعرات 12 نومبر 2020 14:40

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور قومی مفادات کی جنگ جمہوری اور سیاسی انداز میں کررہی ہے نیشنل پارٹی اس ملک میں نیشنل عوامی پارٹی(نیپ) کا نعمل بدل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربت آبسر کے اہم سیاسی و سماجی شخصیت ملک وارث بلوچ کی خاندان و عزیزوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر عمائدین، معتبرین اور سیاسی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے متحد و منظم ہوکر اپنی اپنے وطن کے خلاف جاری سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کی بنیاد جرنل پرویز مشرف نے رکھی لیکن عوام کے شدید ردعمل کی وجہ سے انہوں نے پسپائی اختیار کی لیکن اب ایک بار پھر وہی سازشی عناصر ترقی و خوشحالی کے نام پر نئی جال بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں بلوچستان کے تاریخی علاقوں کے نام مکران اور جھالاوان کے بجائے جنوبی بلوچستان کے الفاظ ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساحل و وسائل بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہیں اور نیشنل پارٹی اور اس کی وطن دوست جمہوریت پسند قیادت اس کے خلاف ہونے والے ہر سازش کا بھرپور انداز میں مقابلہ پرامن اور جمہوری انداز میں اپنے عوام کو سیاسی طور پر منظم کرکے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پر پہلا حق بلوچستان اور گوادر کے عوام کا ہے لیکن اس کو نظر انداز کیا جارہا ہے گوادر پورٹ کا معاہدہ ایک غیر منتخب حکومت کا ہے جس میں بلوچستان اور گوادر کے عوام کے مفادات کو نظرانداز کر دیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ہرگز خلاف نہیں لیکن اپنے عوام کے حق سے ہرگز دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر دور اقتدار میں بلوچستان اور خصوصا تربت کو جتنی ترقی دی وہ سب کے سامنے عیاں ہے لوگ روزانہ آکر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں موجود حکومت کو بھی ڈھائی سال کا عرصہ ہوگیا لیکن ان کا ایک کام بھی کسی کو نظر نہیں آرہا ہے انہوں نے بلوچستان اور کیچ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آکر بلوچستان کی قومی پارٹی میں شامل ہو کر اپنا قومی اور سیاسی کردار ادا کریں۔

ضلع کیچ کے سیاسی و سماجی شخصیت ملک وارث نے نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ان کے گھر آکر ان کو قومی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 25 سالوں سے ہماری وابستگی بی این پی عوامی پھر پی این پی عوامی سے رہی ہے یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں تھا محض ایک فرد تھا لیکن وہ بھی ہم سے وفا نی کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور اس کی ایک نظریاتی و سیاسی سوچ ہے میں پارٹی کے قومی سیاسی سوچ سے متاثر ہو کر قومی سیاست میں اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرنے کے لیے پی این پی عوامی اپنے خاندان عزیز و اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کرتا ہوں آج کے بعد میرا پی این پی عوامی سے کوئی تعلق نہیں ہے آج کے بعد میں قومی و سیاسی کارواں کا حصہ ہوں اور مرتے دم تک رہونگا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینٹر میر محمد اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن نے خطاب کیا۔