ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 22 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 12 نومبر 2020 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 22 رنز سے شکست دے دی ۔ بدھ کو ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 195 رنز کا ہدف دیا تھا ، ملتان سلطان کے روی بوپارہ نے 57 اور شان مسعود نے 66 رنز بنائے، رائلی روسو نے 43 اور ایڈم لیتھ نے 25 رنز بنائے،جواب میں پشاور زلمی 172 رنز بناسکی، صہیب مقصود نے 80 اور امام الحق نے 49 رنز بنائے۔