چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے سراج الحق، تصدق جیلانی، میر شکیل الرحمن، رانا تنویر، خرم دستگیر، چوھری منظور، ثمینہ گھرکی، حسن مرتضیٰ کی ہسپتال آمد

چودھری پرویزالٰہی سے مزاج پرسی کیلئے آنے والی دیگر سیاسی، دینی اور سماجی شخصیات کی بھی ملاقات، جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا

جمعرات 12 نومبر 2020 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کیلئے سیاسی و جماعتی وابستگیوں سے قطع نظر اہم رہنمائوں اور سماجی و دینی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین اور حسین الٰہی سے ملاقات کی اور اپنے دیرینہ تعلقات، ان کی گرانقدر قومی و عوامی خدمات اور سیاسی بصیررت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ان کی مزاج پرسی کیلئے آنے والوں میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی، صوبائی وزراء فردوس عاشق اعوان، سبطین خان، سربراہ جنگ میڈیا گروپ میر شکیل الرحمن، ن لیگ کے سابق وفاقی وزراء و ارکان قومی اسمبلی رانا تنویر، خرم دستگیر خان، ارکان صوبائی اسمبلی عبد اللہ یوسف وڑائچ، پیر اشرف رسول، مرکزی رہنما مشائخ ونگ مفتی انتخاب احمد نوری، ڈاکٹر مفتی حسیب قادری، مولانا احمد قادری، لیاقت بھدر، سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں چودھری منظور احمد، ثمینہ خالد گھرکی اور سید حسن مرتضیٰ پر مشتمل وفد، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر سید محمود غزنوی، شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالوحید شاہد، حافظ شعیب روپڑی پر مشتمل وفد، مشیر وزیراعلیٰ حنیف پتافی، امجد پرویز ایڈووکیٹ، طیب محمود، حاجی اشرف سپرا، کمال سپرا، جواد سپرا، محمد اکرام بھٹی اور حافظ رشید بھٹی بھی شامل تھے۔