حکومت کو گرانے نکلے ہیں تو گرا کر دم لیں گے،یوسف رضا گیلانی

رحیم یار خان اور مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع جیالوں سے بھرے پڑے ہیں ، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے،سابق وزیر اعظم

جمعرات 12 نومبر 2020 14:45

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کھنا ہے کہ حکومت کو گرانے نکلے ہیں تو گرا کر دم لیں گے، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع جیالوں سے بھرے پڑے ہیں ، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے کی مطابق چوتھا بڑا جلسہ عام 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملتان میں ہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ملتان کا جلسہ پاکستان کی موجودہ سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا اس جلسے کو کامیاب بنانے اور بھرپور پارٹی اور عوامی شمولیت کیلئے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن میں کنونشن منعقد کئے جارہے ہیں جس کا پہلا ڈویژن کنونش بہاولپور کا رحیم یار خان میں اور باقی دو ملتان اور ڈی جی خان میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار انھوں نے رحیم یارخان میں پی پی جنوبی پنجاب کے ڈویژن جنرل اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈویژنل صدر پی پی پی انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں نے کی۔ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ملک میں ہماری جدوجہد سول سپر میسی کیلئے ہے ہماری جدوجہد، آئینی، معاشی حقوق کیلئے ہے ہماری جدوجہد مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہے ہماری جدوجہد میڈیا کی آزادی کیلئے ہے پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے حکومت گرانے کے تمام آپشن موجود ہیں استعفی دینے کا راستہ آخری ہے امید ہے اسکی ضرورت نہیں پڑے گی اور حکومت گھر بھیج دیں گے ۔

صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر ملتان کا جلسہ موجودہ سیاسی بحران میں ایک تاریخی کردار ادا کرئے گا جس میں پورے سرائیکی وسیب سے عوام جوق در جوق شرکت کریں گے۔ سرائیکی صوبہ محاذ کی قیادت نے سرائیکی عوام کو صرف لالی پاپ دیا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ان کو ان کے تمام حقوق دے گی میں تمام تنظیموں کے عہدے داران اور کارکنان کو ہدایات دیتا ہوں کہ وہ اس جلسہ عام میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کریں ڈویژنل صدر پی پی پی بہاولپور انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب محترمہ نتاشہ دولتانہ اور ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ایم۔

این اے مخدوم مرتضی محمود، ضلعی جنرل سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر جہانزیب رشید چودھری، میاں عامر شہباز، سٹی صدر راجہ سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی نالائقی، مہنگائی اور بے روزگاری سے نالاں ہیں اور وہ بھرپور طریقے سے پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بننا چاہتے ہیں کارکن 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کر کے یہ ثابت کریں گے کہ وہ سیلکٹو حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں اس اہم جنرل اجلاس سے ممبر قومی اسمبلی مخدوم مرتضی محمود، ممبر صوبائی اسمبلی سردار ممتاز چانگ، ضلعی صدر پی پی پی رحیم یار خان سردار حبیب الرحمان گوپانگ، ضلعی صدر پی پی پی بہاولپور ملک شاہ رخ خان، ضلعی جنرل سیکریٹری رحیم یار خان چویدری گل جہانزیب، جنرل سیکریٹری ضلع بہاولنگر ملک سلیم، جنرل سیکریٹری ضلع بہاولپور ارشاد احمد سرویا، صدر علما مشائخ ونگ میاں عبدالرحمن دین پوری، سابق ممبران صوبائی اسمبلی قاضی احمد سعید، میاں محمد اسلم، چوہدری جاوید حسن گجر، ڈویژنل نائب صدر آصف منظور موہل، ڈویژنل نائب صدر محمد آصف خان، ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمودالحسن، چوہدری معظم وینس، جاوید اقبال تگڑ، ٹکٹ ہولڈرز رانا طارق محمود، رئیس سہیل واحد، اور دیگر عہدے داران نے بھی اپنیخطاب میں کہا کہ حکومتی عمارت کی بنیادیں ہل چکی ہیں اسے گرانے اور ملتان جلسہ کو کامیاب کرانے کیلئے بہاولپور ڈویژن اپنا بھر کردار ادا کرے گا بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ڈھلوں ہاوس اور جمال الدین والی میں ظہرانہ دیا گیا یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ضلعی سینئر نائب صدر سردار محمد صفدر خان کانجو اور انکے صاحبزادے کو شادی کی مبارک دی قبل ازیں سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود شیخ زید انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو مخدوم مرتضی محمود، ڈاکٹر رشید سومرو، فیاض خان جام مختار، جام کبیر، جہانزیب رشید چودھری جام ممتاز انڑ نے ان کا استقبال اور گلدستے پیش کیئے اور قافلے کی صورت میں کنونش لایا گیا۔