پی ڈی ایم تحریک پشاور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، ذوالفقار افغانی

پیپلز پارٹی پشاور سٹی کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم جلسہ کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی

جمعرات 12 نومبر 2020 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے زیر صدارت پشاور سٹی کابینہ کا اعلی سطح اجلاس نائب صدر ملک اکبر خان کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا، جس میں ملک اکبر خان، ڈاکٹر امداد خان، منیر کامریڈ، حبیب اللہ خان، یاسین چیئرمین، ثاقب اقبال، عمران خان، فضل رحیم، طارق امباری، عامر چشتی، رحیم داد خان، ضیائ صدیقی، حلیم چاچا، طفیل خان، حاجی گلشن طارق رحیم شاہد خان اعزاز شاہ شہزاد اعوان بلال کریم سمیت دیگر عہدیداروں اور جیالوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈی ایم تحریک پشاور جلسہ کے لئے حکمت عملی پر غور و غوص کیا گیا اور متفقہ فیصلہ ہوا کہ پشاور سٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پشاور آمد اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور قوت کے ساتھ میدان میں نکلیں گے، اجلاس میں تنطمیی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نامکمل تنظمیوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہینعوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں، عوام کی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی پاکستان ڈیموکرٹک مومنٹ پشاور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلزپارٹی پشاور سٹی مکمل طور پر تیار ہے، حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہیں۔

سٹی صدر ذوالفقار افغانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی کی سیاست جھوٹ فریب دھوکے بازی کے سوا کچھ نہیں پی ڈی ایم تحریک پشاور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور اس ا?مر سے جلد نجات حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیاب بنائے گی گوعمران گو تحریک کے بعد قیادت کا جو حکم ہو گا تیار اور متحرک ہیں، پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک چلانے کے لئے پشاور سٹی کابینہ اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا گیا ہے کارکنوں سے رابطہ مہم بھر پور انداز میں شروع ہے ، پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی پشاور سٹی پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے ہر قسم حالات کے تیار ہیں #/h#