بہاولپور:مقابلہ کتب و مقالات سیرتِ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم 2020

صادق کالج وومن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی حافظہ بریرہ حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 12 نومبر 2020 22:28

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی سطح پر منعقد کیئے جانے والے مقابلہ کتب و مقالات سیرتِ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم 2020 میں بہاول پور کہ دی صادق کالج وومن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی حافظہ بریرہ حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی کی جانب سے تیسری پوزیشن کا اعزاز حافظہ بریرہ حمید کو پیش کیا اور مبارک باد دی۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام رحمة اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم قومی کانفرنس بمناسبت میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بمطابق 12 ربیع الاول، 1442 ہجری 30 اکتوبر 2020 بروز جمعة المبارک, سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں حافظہ بریرہ حمید(لیکچرر شعبہ اسلامک اسٹڈیز دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور) کو مقالہ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم، عنوان مقالہ (ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں تعلیمات نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں) سوم انعام اور تحائف سے نوازا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی کی جانب سے بھیجا جانے والا ایوارڈ اور تحائف حافظہ بریرہ حمید کو پیش کیئے اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ #/h#