نصرت شہباز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں ‘ نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ

جمعرات 12 نومبر 2020 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹائون سمیت تین گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہے اور وہ مجموعی طور پر 8 سو 18 کنال زرعی اراضی کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹائون سمیت تین گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کی زرعی اراضی قصور سمیت مختلف اضلاع میں واقع ہے، ان کے 8 مختلف کمپنیوں میں 76 ہزار 900شیئرز ہیں جبکہ مختلف بینکوں میں ان کی 11لاکھ روپے سے زائد رقم بھی موجود ہے۔نیب نے رپورٹ میں بتایا کہ نصرت شہباز کی جیولری کی مالیت 7 لاکھ 50ہزار روپے ہے۔