نیوایج کیبلز لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2020ء کے چوتھے روز پہلے سیمی فائنل میںماسٹر پینٹس نے نیوایج کیبلز کو ہرا دیا

جمعرات 12 نومبر 2020 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام نیوایج کیبلز لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2020ء کے چوتھے روز پہلے سیمی فائنل میںماسٹر پینٹس نے نیوایج کیبلز کو 11-7.5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ دوسرے میچ میں ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس نے ڈی پولو ٹیم کو 5-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولو میچز دیکھنے کیلئے نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عدنان جلیل اعظم، المان جلیل اعظم، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، کھلاڑیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔فوٹریس سٹیڈیم میں ہونیوالا پہلا سیمی فائنل کافی دلچسپ رہا۔ ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد نیوایج کیبلز کو 11 کے مقابلے 7.5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پلرنو نی9 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں فاروق امین صوفی اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر نیوایج کیبلز کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے 6 گول جبکہ سید اون رضوی نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔ ادھر دوسرے میچ میں ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس نے آخری لمحات میں 5 کے مقابلے 4 گول سے ڈی پولو ٹیم کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایف جی پولو/ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ٹام بروڈی نے چار جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ڈی پولو ٹیم کی طرف سے عبدالرحمان منوں اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو گول سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں دوپہر اڑھائی بجے پہلا میچ پرائس میٹر ڈاٹ پی کے اور ٹیم اے او ایس کے درمیان جبکہ دوپہر ساڑھے تین بجے باڑیز کا مقابلہ پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :