Live Updates

''نواز شریف کا غدار ہونا'' میرا اندازہ نہیں بلکہ مجھے ملنے والی اطلاع ہے

ایجنسیوں کی رپورٹ پر ہم عدالت نہیں جا سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2020 13:56

''نواز شریف کا غدار ہونا'' میرا اندازہ نہیں بلکہ مجھے ملنے والی اطلاع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2020ء) : وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں نواز شریف کے غدار ہونے سے متعلق بات کی اور کہا کہ نواز شریف ایک غدار ہے اور یہ میری اسسمنٹ یا اندازہ نہیں بلکہ ایک انفارمیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انفارمیشن کا ہم کچھ کر نہیں کر سکتے کیونکہ ایجنسیوں کی رپورٹ عدالت میں نہیں لے کر جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ نواز شریف کس کس سے ملاقاتیں کر رہا ہے، اس حوالے سے ہمارے پاس پوری انفارمیشن ہے کہ نواز شریف کس کس سے ملتا رہا ہے۔ حسین حقانی ان کی کمیونیکیشن اسٹریٹجی چلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے خلاف میمو گیٹ اسکینڈل میں بھی حسین حقانی تھا جو امریکہ کو کہہ رہا تھا کہ آ کر آصف زرداری کو پاکستان کی فوج سے بچاؤ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت کے اندر آپ کیس تب تک نہیں لے جا سکتے جب تک آپ کے پاس وہ ثبوت نہ ہوں جن کو عدالت مانتی ہے۔ کیونکہ ایجنسیز کی رپورٹ پر آپ عدالت نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو نام لے لے کر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی چیف کو نشانہ بنا رہا ہے، کیا یہ ہندوستان کی زبان نہیں بول رہا؟ کیا ہندوستان ہمارا خیر خواہ ہے؟ کیا ہمیں نظر نہیں آ رہا کہ پوری دنیا میں سازش ہے کہ کوئی مسلمان طاقتور ملک چل نہ سکے۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
اپوزیشن پر ہونے والے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ختم کردو تاکہ ان کےکیس ختم ہوجائیں، ملک میں اقتدار میں آؤ اور پیسہ بناؤ کا سسٹم بن گیا تھا،یہ چاہتے ہیں کہ پیسہ بنائیں اور کوئی پکڑے بھی نہیں، سارے کیس ان دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہیں ہم نے نہیں،آصف زرداری کو نواز شریف نے جیل میں ڈالا، ہمارے دور میں صرف شہباز شریف پرکیس بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے میری حکومت بھی چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات