بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2020 18:39

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) گلگت بلتستان انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بٹھو کو گلگت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعہ کوجلسہ کرنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ نے چیف کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔عدالتی فیصلے کے تحت چیئرمین پیپلز پارٹی کو 12 نومبر تک گلگت بلتستان میں قیام اور انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے ایک روز قبل چیف کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی نمائندوں اور حکومتی عہدیداروں کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی تھی تاہم گزشتہ روز انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ 13 نومبر کو ہوگا۔گلگت میں پیپلز پارٹی کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں وہاں جانے سے روک دیا۔