جج ارشد ملک کی دوسری ٹیپ ریکارڈنگ بہت جلد ریلیز ہو گی

مریم نواز اور نواز شریف کا کیس جب اپیل کے لیے عدالت میں جائے گا تو سٹنٹ کھیلا جائے گا،سینئر صحافی کا دعویٰ

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 14 نومبر 2020 06:47

جج ارشد ملک کی دوسری ٹیپ ریکارڈنگ بہت جلد ریلیز ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2020ء) جج ارشد ملک کا اسکینڈل ملکی عدلیہ کی تاریخ میں ایک دھبہ سے کم نہیں تھا۔اس ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے کئی کیسز بھی متنازع ہوئے اور عدالت کو خفت بھی اٹھانا پڑی ۔تاہم جج ارشد ملک بھی اپنے نتیجے کو پہنچ گئے اور انہیں سیڑھی بنانے والے حضرات بھی اپنے انجام کا مزا لے رہے ہیں تاہم سیاست میں کئی پینترے بدلے جاتے اور وقت دیکھ کر چوٹ کی جاتی ہے۔

اُس وقت جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کی گئی تھی تو مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس کئی اور ریکارڈنگز بھی ہیں مگر وہ ریکارڈنگز لانچ کرنے کا منصوبہ دھرا کا دھرا رہ گیاکہ مریم نواز اور ان کا خاندان کرپشن کیسز میںایسا جکڑا گیاتھا کہ کسی اور کام کا ہوش ہی نہیں رہا تھا۔ تاہم گزشتہ روز نجی ٹی وچینل کے اینکر محمد مالک نے ن لیگ کے راہنما محمد زبیر سے سوال کیا کہ جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کے وقت مریم نواز نے یہ کہا تھا کہ ان کے پاس کچھ اور ویڈیو بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا اب مجھے کسی ذرائع سے پتا چلا ہے کہ جب مریم نواز اور نواز شریف کا کیس عدالتوں میں اپیل کے لیے لایا جائے گا تب وہ آڈیو ریلیز کی جائے گی تاکہ عدالتوں پر پریشر ڈالا جا سکے اور فیصلہ ان کے حق میں ہو سکے کیا یہ سچ ہے کہ جھوٹ۔اس پر محمد زبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک میں بیٹھ کر اپنی اسٹریٹیجی نہیں بتا سکتے اور جب وقت ہے آئے گا تو ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ہم اپنی سچائی ثابت کر سکیں۔

ہم نے پہلے بھی وہی کیا جو کہ ہم اچھاسمجھتے تھے اور اب بھی اپنا سچ ثابت کرنے کے لیے ہم کچھ بھی کریں گے مگر وقت نہیں بتا سکتے کہ کب کیا کریں گے۔یاد رہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سمیت دیگر کئی بیانات ن لیگ کے لیے پشیمانی کا بباعث بنے تھے جیسا کہ گزشتہ دنوں ایاز صادق کے بیان نے ریاستی اداروں اور پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے اور نہیں معلوم اب یہ اپنے کرپشن کے کیسز سے جان چھڑوانے کے لیے آنے والے دنوں میں کون سا نیا چن چڑھائیں گے۔