جوبائیڈن کا ہیلری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنے پر غور

ہفتہ 14 نومبر 2020 11:56

جوبائیڈن کا ہیلری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنے پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2020ء) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعدپس پردہ نئی انتظامیہ اور عہدے داران کے تقرر کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر بحث آنے والے ناموں میں ایک اہم نام سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کیے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ ہیلری کو اس منصب پر فائز کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی سٹیج پر امریکہ کے نیچے آتے کردار  کو بحال کیا جائے  ۔واضح رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے گزشتہ بدھ کورون کلین کو وائٹ ہاؤس کا چیف  آف سٹاف نامزد کیا تھا۔