سونیری بینک پولو کپ 2020ء کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

ہفتہ 14 نومبر 2020 21:24

سونیری بینک پولو کپ 2020ء کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سونیری بینک پولو کپ 2020ء کا فائنل کل ( اتوار)کوشیخوپولو اور نون کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل ریجاس پراپرٹی اور ریمنگٹن فارما کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں ٹیم شیخوپولو میں عثمان عزیز انور، سامر ملک، راجہ ارسلان نجیب اور عثمان ملک، نون ٹیم میں علیم یار ٹوانہ، چوجھری فتح، تیمور نون اور سیف اللہ نون شامل ہیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ریمنگٹن فارما کی ٹیم میں بازل فیصل کھوکھر، ڈاکٹر فیصل کھوکھر، فراست علی چٹھہ اور آغا موسیٰ علی خان، ریجاس پراپرٹی کی ٹیم میں فارس نورالدین، فیصل شہزاد، میر شعیب احمداور عمر اسجد ملہی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :