عرفان صدیقی کا سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

جواں سالی میں ایک محنتی اور پیشہ ورانہ لگن رکھنے والے ہونہار صحافی کی موت ایک بڑا سانحہ ھے، بیان

ہفتہ 14 نومبر 2020 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جواں سالی میں ایک محنتی اور پیشہ ورانہ لگن رکھنے والے ہونہار صحافی کی موت ایک بڑا سانحہ ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ارشد وحید چوہدری کو مرحوم کہتے ہوئے دلی رنج ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ارشد وحید چوہدری ایک باہمت نوجوان، حفظ مراتب کا خیال رکھنے والا اجلے ذہن کا قابل صحافی تھا،اس نے بہت محنت سے اپنا مقام بنایا اور اپنے پیچھے محبت اور دعاؤں کا قیمتی سرمایہ چھوڑ گیا ہے ،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :