پی ایس ایل 5، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے 171 رنز کا ہدف دیدیا

شعیب ملک کے 39 ،ولیون کے 37 رنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 نومبر 2020 21:51

پی ایس ایل 5، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے 171 رنز کا ہدف ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 نومبر 2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پہلے ایلیمنیٹرز میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ رہا اور حیدر علی شاہین آفریدی کے یارکر پر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود اور امام الحق نے دوسری وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے جس کے بعد صہیب مقصود 16 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار بنے، امام الحق اچھا آغاز ملنے کے باوجود بڑا سکور نہ کرسکے اور 24 رنز بنا کر ویسے کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، فاف ڈوپلیسی اور شعیب ملک نے 31 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد ڈوپلیسی 31 رنز بنا کر پوویلین لوٹے،محمد عمران بھی ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز سکور کرکے ڈیوڈ ویسے کا دوسرا شکار بن گئے،شعیب ملک 39 رنز بنا کر پوویلین لوٹے جب کہ براتھ ویٹ کی اننگز کا خاتمہ 10 رنز پر ہوا،ہارڈس وِلجوئن نے 16 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔لاہور کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں جو ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔