پی ایس ایل 5،’’پروفیسر‘‘ حفیظ نے پشاور زلمی کے بائولرز کی ’’کلاس‘‘لے لی

ناقابل شکست نصف سنچری،74 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 نومبر 2020 00:03

پی ایس ایل 5،’’پروفیسر‘‘ حفیظ نے پشاور زلمی کے بائولرز کی ’’کلاس‘‘لے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 نومبر 2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پہلے ایلیمنیٹرز میں ’’پروفیسر‘‘ حفیظ نے پشاور زلمی کے بائولرز کی ’’کلاس‘‘لے لی،لاہور قلندرز نے پہلا ایلیمنیٹر اپنے نام کرلیا۔ 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان 6 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، تمیم اقبال کی اننگز بھی 18 رنز پر ثاقب محمود کے ہاتھوں ختم ہوئی جنہوں نے کپتان سہیل اختر کو 7 رنز پر پوویلین چلتا کیا، محمد حفیظ اور بین ڈنک نے چوتھی وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے جس کے بعد بین ڈنک 20 رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر پوویلین لوٹے،سمت پٹیل اور محمد حفیظ نے 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑے جس کے بعد سمت پٹیل 20 رنز بنا کر پوویلین لوٹے،محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 74 رنز سکور کرکے لاہور قلندرز کو پہلے ایلیمینیٹر میں کامیابی دلائی، لاہور قلندرز کی ٹیم اب اتوار کو دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ رہا اور حیدر علی شاہین آفریدی کے یارکر پر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود اور امام الحق نے دوسری وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے جس کے بعد صہیب مقصود 16 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار بنے، امام الحق اچھا آغاز ملنے کے باوجود بڑا سکور نہ کرسکے اور 24 رنز بنا کر ویسے کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، فاف ڈوپلیسی اور شعیب ملک نے 31 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد ڈوپلیسی 31 رنز بنا کر پوویلین لوٹے،محمد عمران بھی ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز سکور کرکے ڈیوڈ ویسے کا دوسرا شکار بن گئے،شعیب ملک 39 رنز بنا کر پوویلین لوٹے جب کہ براتھ ویٹ کی اننگز کا خاتمہ 10 رنز پر ہوا،ہارڈس وِلجوئن نے 16 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

لاہور کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں جو ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔