پی ایس ایل5، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 نومبر 2020 19:32

پی ایس ایل5، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر2020ء) پاکستان سپر لیگ 2020ء کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد 8 ماہ بعد ہورہا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے بقیہ میچوں میں شریک چار ٹیموں کے حتمی سکواڈز کے مطابق کراچی کنگز میں عماد وسیم (کپتان) ، عامر یامین ، ایلکس ہیلز(انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیا ئ ، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، محمد عامر ،محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آصف ، عمر خان ، اسامہ میر ، وقاص مقصود اور وائن پارنیل (جنوبی افریقہ)،لاہور قلندرز میں سہیل اختر (کپتان) ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان شنواری ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، حارث رؤف ، آغا سلمان ، بین ڈنک ( آسٹریلیا) ، فرزان راجہ ، جاہد علی ، عابد علی ، محمد فیضان ، معاذ خان ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) اور دلبر حسین،ملتان سلطانز میں شان مسعود (کپتان) ، ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، برینڈن ٹیلر (زمبابوی) ، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) ، جوئے ڈینلی (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ) ، روحیل نذیر ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف،پشاور زلمی میں وہاب ریاض (کپتان) ، عامر علی ، عادل امین ، کارلوس برتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈو پلیسی (جنوبی افریقہ) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئن (جنوبی افریقہ) ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، محمد عمران ، محمد محسن ، راحت علی ، ثاقب محمود ، شعیب ملک ، صہیب مقصود ، عمر امین اور یاسر شاہ شامل ہیں ،اس حوالے سے تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹائٹل جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش اور ان بقیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایونٹ کے کوالیفائر میں شرکت سے ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں اور بطور کپتان اسی اعتماد کا فائدہ اٹھا کروہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں سے بہترین نتائج حاصل کرنیکی کوشش کریںگے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ایونٹ کے پلے آف میچز کے انعقاد پر بہت خوش ہیں اور اس حوالے سے وہ منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا سکواڈ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اوروہ وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کی کیمپ میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاکر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریںگے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کے میچز کے آغاز پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور انہیں مکمل اعتماد ہے کہ بیٹسمین حریف باؤلرزکیخلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت باصلاحیت باؤلرزتو ہماری ٹیم کی پہچان ہیں۔