چوہدری رحمت علی کا 123 واں یوم پیدائش پورے ملی جذبہ سے منایا گیا

پیر 16 نومبر 2020 13:34

چوہدری رحمت علی کا 123 واں یوم پیدائش پورے ملی جذبہ سے منایا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) پاکستان کا نام تجویز کرنیوالے چوہدری رحمت علی کا 123 واں یوم پیدائش پورے ملی جذبہ سے منایا گیا اس حوالہ سے منعقدہ تقریب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ چوہدری رحمت علی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام تخلیق کرکے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے قیام پاکستان کی راہ کو ہموار کرنے میں اپنا جوکردارادا کیا اسے ہمشہ یاد رکھنے کے لئے 16 نومبر کا دن قومی اور ملی جزبہ سے منایا جائے گا اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش کے حوالہ سے خصوصی تقریبات منانے کیلئے اقدامات کریں اور تعلیمی اداروں میں اس حوالہ سے بچوں کو روشناس کروایا جائے اور بتایا جائے کہ یہ دن اس شخصیت چوہدری رحمت علی کے نام ہے جنہوں نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا ان کی پیدائش کی خوشی میں دن منانا زندہ قوم کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

جو اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ اس طرح بچوں کے ذہنوں میں چوہدری رحمت علی کا نام نقش ہو کر ہمشہ زندہ رہے گا۔