موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے ،امان اللہ خان یاسین زئی

صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،گورنر بلوچستان

پیر 16 نومبر 2020 22:42

موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سردار عبدالرب نشتر ویلفیئر سوسائٹی کے سی ای او فیض اللہ خان کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حقیقی قیادت ہمیشہ خلق خدا سے جڑی رہتی ہے، وہ نہ صرف علاقے کے عوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوتی ہے بلکہ ان کا پائیدار حل ڈھونڈنا ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہی. فیض اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی دوران گورنر بلوچستان کو ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاء کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں. گورنر یاسین زئی نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔