Live Updates

حکومت کی دیواریں ہل چکی ہیں 22 نومبر کو آخری دھکا دینگے،عرفان آفریدی

پیر 16 نومبر 2020 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2020ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہاہے کہ حکومت کی دیواریں ہل چکی ہیں 22 نومبر کو آخری دھکا دینگے،کرونا کے پیچھے چھپنے کا وقت گزر چکا ہے ،پی ڈی ایم کی تحریک کا تیر نشانے پر لگا ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں،، پی ڈی ایم کی کامیاب تحریک اپنے منزل پر پہنچ رہی ہی.

(جاری ہے)

اپنی اجل کو دیکھ کر حکمرانوں نے کرونا کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے لیکن اس دفعہ عمران نیازی کو کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی دیواریں ہل چکی ہیں، وائٹ ہاؤس، اسرائیل، قادیان اور برطانیہ میں بیٹھے تحریک انصاف کے آقاؤں کے محلات میں بھونچال جیسی کیفیت ہے،حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے، 22 نومبر کو ان دیواروں کو آخری دھکا دیکر ہمیشہ کیلئے زمین بوس کرینگے، انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کے فیصلہ کن تاریخی جلسہ ہی اس ووٹ چورحکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات