صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے، شفقت علی شاہ

پیر 16 نومبر 2020 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ف کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے ،موجودہ حالات اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا عبادت سے کم نہیں ہے ف لیگ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے سمیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گی ، انشاء اللہ بہت جلد سکھر میں کرکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی گرائونڈ سکھر میں پہلا آغا جاوید آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، فائنل میچ الشہباز کرکٹ کلب لاڑکانہ ، اور سندھ اسٹار کرکٹ کلب سکھر کے مابین ہوا یہ میچ الشہباز کرکٹ کلب لاڑکانہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ، تقریب کے دیگر مہمانوں میں میر اعجاز علی ٹالپر ، آفتاب مہر ، الطا ف مہر ، سید ارشد شاہ ، اسلام الدین کاندھڑو ، ارباز عباسی ، فدا کٹپر ، عبدالوحید کاندھڑو سمیت آرگنائیزنگ کمیٹی ٹورنامنٹ انبجیئر علی نواز عمرانی ،لالہ تنویر ، ذوالفقار کھوسہ ، بلال سمیجو شامل تھے جبکہ فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ، تقریب کے مہمان خاص پاکستان مسلم لیگ ف کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے فاتح و رنر ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد پیش کی