اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ موخر

منگل 17 نومبر 2020 13:48

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ موخرکردیا گیا ۔راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے صوبائی وزیر پنجاب کے وکیل سے جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وکیل درخواست گزار سیمل راجہ نے کہاکہ خواجہ آصف اور نواز شریف کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے کہاکہ دونوں کیسز کو پڑھ چکا ہوں،راجہ بشارت کی کچھ انفارمیشن مسنگ ہے۔ کیس کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔