نقیب اللہ قتل کیس ،رائو انوار کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست، وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم

منگل 17 نومبر 2020 16:42

نقیب اللہ قتل کیس ،رائو انوار کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست، وکیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے رائو انوار کے وکیل کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رائو انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ رائو انوار کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو پیش ہو کر ہر حال میں دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایک وکیل پیش نہیں ہوتے تو دوسرا وکیل پیش ہوکر دلائل دے۔ لگتا ہے کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے۔ جان بوجھ پر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رائو انوار کے وکیل عامر منسوب قریشی سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد سرکٹ بینچ میں مصروف ہیں۔ دلائل دینے کے لیے مہلت دی جائے۔رائو انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نقیب اللہ کے والد نے درخواست دائر کی تھی۔ انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔