Live Updates

ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل نعت کا اہتمام

منگل 17 نومبر 2020 17:34

مظفرگڑھ ۔17نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17نومبر2020ء) :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محفل نعت سردار کوڑے پبلک ہائر سیکنڈری سکول میں منعقد ہوئی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار عون حمید ڈوگر،ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سردار خرم سہیل لغاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس محفل کے مہمان خصوصی تھے۔

محفل نعت میں صحافیوں،شہریوں اور عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفل نعت میں شرکت کرنے والوں میں پرنسپل سردار کوڑے خان سکول رانا طاہر بشیر،تحصیلدارظفر مہاروی،ڈاکٹر امیر بخش ملک،رانا محمد افضل،طارق شریف شامل تھے۔اس بابرکت محفل میں قاری محمد اقبال سعیدی نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

محسن عباس و محمد نعمان نے دف پر اسمائے حسنہ اور نعتیہ کلام پیش کر کے دلوں کو منور کیا۔

سجاد احمد سیال گولڑوی نے نقیب محفل کے فرائض سر انجام دیئے۔اس موقع پر حضور اکرم ؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کر نے والوں میں ارسلان سعیدی،احمد اعجاز اور خلیلاحمد شامل تھے۔غلام اصغر غازی،حافظ فرحان،علی رضا،عتیق الرحمن اور طلال قاسم نے نعتیہ کلام سنا کر حاضرین بنے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہفتہ شان رسالت منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم آپ کی سیرت کی پیروی کو اپنی زندگی کا اصل نصب العین بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی سیرت مبارکہ کائنات کے ہر فرد کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ نہ صرف اس دنیا بلکہ تمام جہانوں اور تمام مخلوقات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔آپ کی آمد سے دنیا سے تاریکی کے بادل چھٹ گئے اور رحمتوں کی بارش کا نزول ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات