شہید بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج خیرپورمیں افسران کی مبینہ لوٹ مار، میرٹ کا جنازہ

منظور نظر افراد کی بھرتی، ،کھیل کا میدان،مسجد،سوئی گیس ،بجلی،پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کافقدان،کیڈٹ سہولیات سے محروم

منگل 17 نومبر 2020 21:42

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) شہید بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج خیرپورمیں افسران کی مبینہ لوٹ مار، میرٹ کا جنازہ،منظور نظر افراد کی بھرتی، ،کھیل کا میدان،مسجد،سوئی گیس ،بجلی،پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کافقدان،کیڈٹ سہولیات سے محروم،حصول تعلیم میں مشکلات سے دوچار،کیڈٹ کالج کی انتظامیہ لکھ پتی سے کروڑ پتی بن گئے،خیرپور ،کراچی میں قیمتی رہائشی پراپرٹی ،موٹر سائیکل سے قیمتی گاڑیوں کے مالک بن گئیکا انکشاف۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج خیرپورذرائع سال 2016 میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے دور حکومت میں قائم ہونے والا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج کی فائونڈیشن ،کمپائونڈ وال کے کام کا آغاز ہواتھاجوتاحال مکمل نہ ہوسکا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہے لیکن تعلیم حاصل کرنے والے کیڈٹ کالج میں اکیڈمک عمارت و ہاسٹل تک نہ سڑک ،بجلی،سوئی گیس،پانی،عبادت گاہ،پارک،تفریح گاہ سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے دوچار ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں کالج کیاندر ہاسٹل میں میں رہنے والے کیڈٹ گرد و غبار کی وجہ سے کیڈٹ کو کھلی فضا میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج خیرپورکیپرنسپل و چیئرمین ریٹائرڈ کرنل تنویر حیدر آرائیں،16 ڈویژن کے امجد علی،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سید امید علی شاہ،اکائونٹنٹ علی رضا شاہ،سب انجینئر امیر علی شاہ،سب انجینئر مظہر شاہ،سرویرنائب علی شاہ کی مبینہ کرپشن کی شہنشاہیت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج کو پروان چڑھانے ترقی کی جانب گامزن کرنے کے بجائے ابتدائیت ہی میں تباہی کے دہانے لاکھڑا کردیا ہے،ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سید امید علی شاہ،اکائونٹنٹ علی رضا شاہ کی ملی بھگت سے جعلی میجر منٹ بلوں(ایم بی)کے ذریعے کروڑوں روپے کماکر خیرپور ڈفینس اور کراچی میں سچل گوٹھ میں قیمتی پلاٹ حاصل کئے ہیں جب کہ کیڈٹ کالج سے مبینہ لوٹ مار کرکے قیمتی گاڑیوں کے بھی مالک بن گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق چیئرمین سلیکشن اسٹاف پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹوکیڈٹ کالج ریٹائر ڈکرنل تنویر حیدر آرائیں ،میمبرسلیکشن اسٹاف پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سید امید علی شاہ نے میرٹ کا جنازہ نکالتے ہوئے اہل افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے منظور نظر افراد کو بھرتی کیا جب کہ جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد کو بھی بھرتی کیاگیاہے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایاذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج کی گرانٹ سرمایہ کوکودیمک کی طرح چاٹ کرتباہی کے دہانے لاکھڑا کردیا ہے حتی کہ ذاتی استعمال میں گاڑیوں کا تیل بھی کیڈٹ کالج سے حاصل کیاجاتا ہے سمیت دیگر طریوں سے لوٹمارکرکے لکھ پتی سے کروڑ پتی بننے والوں کے خلاف اخبارات میں خبریں آتی رہیں تاہم قومی احتساب بیورو،محکمہ تعلیم اور کیڈٹ کالج کے احکام بالا کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہی ذرائع کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج خیرپورکیپرنسپل و چیئرمین ریٹائرڈ کرنل تنویر حیدر آرائیں،16 ڈویژن کے امجد علی،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سید امید علی شاہ،اکائونٹنٹ علی رضا شاہ،سب انجینئر امیر علی شاہ،سب انجینئر مظہر شاہ،سرویرنائب علی شاہ کی مبینہ کرپشن ۔

(جاری ہے)

پرنسپل کیپرسنل سیکرٹری (پی ایس)امان اللہ ابڑو،ایڈمنرضوان سومروکی مبینہ بھاری کرپشن کرنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج بھی دیگر کرپٹ اداروں کی فہرست میں شامل ہونے سے ادارے کی ساکھ خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ،کیڈت کالج میں مبینہ کرپشن کرنے والوں کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے تاکہ کیڈٹ کالج پر مبینہ کرپشن کے حوالے سے اٹھنے والی انگلیوں کو روکا جاسکے ۔

ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج میں مبینہ ہونے والی کرپشن پنوعاقل چھائونی کے جی او سی جنرل غلام شبیر نے اپنے منصب سنبھالتے ہی خیرپور کیڈٹ کالج میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد شکایت پر مخفی طریقے سے انکوائری شروع کرادی ہے اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پنوعاقل 16 ڈویژن کے امجد علی کو معطل کردیا ہے اورکیڈٹ کالج پرنسپل ریٹائرڈ کرنل تنویر حید رآرائیں کو معطل کرکے ان کی جگہ کرنل سید واجد علی شاہ کو متعین کرنے کاانکشاف بھی ہوا ہے تاہم تاحال کرنل تنویر حیدر آرائیں کیڈٹ کالج خیرپور میں پرنسپل کے منصب پر متعین ہیں۔