پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا مرکزی ڈھانچہ مکمل

منگل 17 نومبر 2020 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا مرکزی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بتایاکہ پی ڈی ایم کا مرکزی ڈھانچہ مکمل کر دیا گیا ہے ،اس سے پہلے صدر ، سیکرٹری جنرل ، سینئر نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات کا انتخاب کیا گیا تھا موجودہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیلئے قمر زمان کائرہ کا نام تجویز ہوا ہے اور نائب صدر کیلئے دوسرے نام کا انتظار ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی طرف سے نائب صدر احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ثناء اللہ ہونگے ، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے نائب صدر حیدر خان ہوتی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل زاہد خان ہونگے ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے نائب صدر محمود خان اچکزئی اور ڈپٹی سیکرٹری مختیار یوسف زئی ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ قومی وطن پارٹی کی طرف سے نائب صدر آفتاب خان شیر پائو اور ڈپٹی سیکرٹری حاجی غفران خان ہونگے ۔

انہوںنے بتایاکہ نیشنل پارٹی کی طرف سے سینیٹر کبیر خان نائب صدر اور سینیٹر اکرم ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہونگے ،جے یو آئی کی طرف سے مولانا غفور حیدری نائب صدر اور اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہونگے ۔انہوںنے بتایاکہ جمعیت علمائے پاکستان کی طرف سے شاہ اویس نورانی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر ہونگے ، بی این پی کی جانب سے نائب صدر جہانزیب جمالدینی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبد الولی کاکڑ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت اہلحدیث کی جانب سے پروفیسر ساجدمیر نائب صدر اور حافظ عبد الکریم ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہونگے ۔