زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے واٰئس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر آفس آف سینئر ٹیوٹر کے زیر اہتمام محفل درود و سلام کا اہتمام کیا گیا

جس میں یونیورسٹی کے قرات و نعت کلب کے طلباو طالبات کے علاوہ نامور گلوکار سانول ڈھلوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا

بدھ 18 نومبر 2020 18:29

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے واٰئس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے واٰئس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر آفس آف سینئر ٹیوٹر کے زیر اہتمام محفل درود و سلام کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے قرات و نعت کلب کے طلباو طالبات کے علاوہ نامور گلوکار سانول ڈھلوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس آفیرز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب واجد نے کہا کہ جس ہستی پر اللہ تعالی اور ان کے فرشتے درود پڑھتے ہوں ان کی شان ہمیشہ بیان کی جاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں نعت کا ذوق و شوق فروغ پذیر ہے اور اسی کی وجہ سے نعت گوئی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اقبال آڈیٹوریم میں منعقدہ محفل درود میں لیبارٹری ہائر سکینڈری سکول کے طلبا و طالبات کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا ء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عبدالنوید نے بتایا کہ ہفتہ شان رحمۃللعالمین 16نومبر سے 22نومبر تک منایا جا رہا ہے جس میں میلاد مصطفےٰ واک کے علاوہ محفل درود و سلام کا انعقاد عمل میں لایا جا چکا ہے اس ضمن میں خصوصی شجر کاری مہم بھی جاری رکھی جائے گی۔ان تقریبات میں ڈے کیئر سنٹر کے خصوصی بچوں کی جانب سے ہدیہ نعت بھی پیش کیا جائے گا۔19نومبر کو علماء و مشائخ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مقررین سیرت النبی کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

20نومبر کو خصوصی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سکالرز خطاب کریں گے۔21نومبر کو شان مصطفی کوئز مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے جبکہ 22نومبر کو محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا۔اس تقریب میں ڈاکٹر اعجاز سلیم نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :