سوشل میڈیا پرچاچا کرکٹ کی وفات کی خبروں کی وضاحت کر دی گئی

پی سی بی کے گراؤنڈ سٹاف کے ہیڈ حاجی بشیر کے انتقال پر چاچائے کرکٹ کی موت کی خبریں پھیلائی گئیں جو سراسر جھوٹ ہیں، ذرائع

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 18 نومبر 2020 19:25

سوشل میڈیا پرچاچا کرکٹ کی وفات کی خبروں کی وضاحت کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 18 نومبر2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان کا پرچم اٹھائے، پاکستان کی شان بڑھانے والے چاچا کرکٹ کے متعلق انکی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر ہے ، اور یہ افواہ غلط فہمی کی بنیاد پر پھیلائی جا رہی ہے۔ چاچائے کرکٹ بخیریت ہیں ۔ واضح رہے کہ آج صبح قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ہیڈ حاجی بشیر احمد انتقال کر گئے تھے جس کے بعد چاچائے کرکٹ کی موت کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

حاجی بشیر احمد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو لوگوں نے ان کو چاچائے کرکٹ سمجھ لیا جس کے بعد یہ غلط خبر گردش کرنے لگی، حاجی بشیر کے انتقال پر سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ حاجی بشیر صاحب جو طویل عرصے سے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کے سربراہ تھے انتقال کر گئے ہیں، وہ ایک عظیم انسان تھے، ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی اور وہ بڑے فخر سے گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرتے تھے، وہ خاندان کی طرح تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی‘‘ ۔