ہر شہر میں نعت خوانی، ہر تحصیل میں میلاد، تمام اضلاع میں سیرت? کانفرنسوں کا انعقاد

جمعرات 19 نومبر 2020 00:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعلان کردہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ?کے تیسرے روز بھی بدھ کے روز صوبہ بھر میں نبی اکرم کی مدحت سرائی کے لئے محافل نعت خوانی، محافل میلاد، سیرت کانفرنسوں، کوئز پروگرامز، محافل سماع اور تعلیمی اداروں میں سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔

تقریبات کے شرکائ نے نبی پاک? سے اپنی وابستگی کو ایمان کی شرط اول قرار دیتے ہوئے محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ناموس رسالت? کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے موقع پر ہر شہر میں مساجد کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ڈی سی آفس لاہور میں اس مقدس ہفتے کی مناسبت سے محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں ڈی سی لاہور اور صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری اعجاز سمیت متعدد ایم پی ایز اور دیگر افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گائوں بارتھی میں بھی رحمت عالم ریلی نکالی گئی جو وزیراعلیٰ کی رہائش پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ مقامی انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں شان محمد? کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ سماجی بہبود کے افسران و اہلکاران نے بھارتی تعداد میں شرکت کی۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کاپوریشن ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں سرکاری افسران سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے نعتیں اور درود و سلام کے گلہائے عقیدت پیش کئے اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے عزم صمیم کا اظہار کیا۔ پروین شاکر کمپلیکس میں خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی۔

تحصیل سمندری کے سکولوں میں بھی سیرت النبی ?پر تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ساہیوال میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام ضلعی سطح پر سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے۔ سی ای او ایجوکیشن نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ وہاڑی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین? کے تیسرے روز میونسپل کمیٹی وہاڑی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔